25 جون، 2023، 10:29 AM

ویگنر کی بغاوت امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی شہ پر ہوئی، روسی ٹی وی کا دعوی

ویگنر کی بغاوت امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی شہ پر ہوئی، روسی ٹی وی کا دعوی

راشا ٹوڈے کی ایڈیٹر مارگریٹا سائمونیان نے اپنے بیان میں کہا کہ کمانڈر ویگنر نے مغرب کی حمایت سے ماسکو کے خلاف بغاوت کا آغاز کیا لیکن ابتدا میں ہی ناکام رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چینل آئی 24 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن "رشیا ٹو ڈے" کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کریملن کے خلاف ویگنر کے کرائے کے گروپ کی حالیہ بغاوت کو امریکہ، برطانیہ اور شاید مشرق وسطی کے ایک ملک کے خفیہ اداروں نے منظم کیا تھا۔" 

ایسا لگتا ہے کہ روسی میڈیا کے سربراہ کا یہ اشارہ غاصب صیہونی حکومت کی طرف ہے جو روس کی حالیہ بدامنی کو منظم کرنے میں امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ملوث رہی ہے۔

 راشا ٹوڈے کی ایڈیٹر مارگریٹا سائمونیان نے اپنے بیان میں کہا کہ کمانڈر ویگنر نے مغرب کی حمایت سے ماسکو کے خلاف بغاوت کا آغاز کیا لیکن ابتدا میں ہی ناکام رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل "سی این این" نے اپنے گمنام ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں نے پہلے ہی ملک کی کانگریس کے قانون سازوں کو ویگنر (پی ایم سی) اور روسی حکومت کے درمیان ممکنہ تصادم کے بارے میں خبردار کر دیا تھا اور اسی وجہ سے چند ماہ قبل ویگنر کے کمانڈر کی نگرانی کا کہا گیا تھا۔امریکی حکام نے جنوری کے اوائل میں یہ طے کیا تھا کہ ویگنر کی ملیشیا اور روسی حکومت کے درمیان اندرونی طاقت کی کشمکش جاری ہے، اور تب سے وہ اس تنازعے کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور ویگنر کی نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا: "ہم مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسے اشارے سے گریز کریں کہ وہ روس کی موجودہ صورتحال کو روسی شہریوں کے خلاف اپنے دشمنانہ مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔"

ادھر روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نووستی نے جنوبی روس کے شہر روستوو سے ویگنر کے اہلکاروں کے انخلاء کے آغاز اور متعدد جنگجوؤں کے نکل جانے کی تصاویر دکھائی ہیں جس یہ واضح ہو رہا ہے کہ ویگنر کے کمانڈر عقب نشینی پر راضی ہوچکے ہیں۔

News ID 1917391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha